اٹلی، پولینڈ، سپین اور بھارت نے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت دے دی

10:13 AM, 15 Jan, 2026

تہران:عالمی کشیدگی میں اضافے کے پیشِ نظر اٹلی، پولینڈ، اسپین اور بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت دے دی ہے۔
اطالوی وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت 600 اطالوی شہری ایران میں مقیم ہیں، جن میں اکثریت تہران میں ہے، اور شہریوں سے ایران فوری طور پر چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پولش وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ایران کا ہر قسم کا سفر ترک کر دیں۔ بھارتی سفارتخانے نے ایران میں موجود شہریوں کو فوری انخلا کا مشورہ دیا ہے اور بھارت نے طلبہ، سیاح، تاجروں سمیت اپنے شہریوں کو واپس بلایا ہے۔
اس پیش رفت کے بعد خطے میں غیر ملکی شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے اقدامات میں تیزی آئی ہے۔

مزیدخبریں