شہر قائد دھند اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں، حد نگاہ متاثر

10:15 AM, 15 Jan, 2026

کراچی :محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور حد نگاہ محض 0.2 کلومیٹر رہ گئی ہے۔ شہر میں موسم سرد و خشک ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی یہی موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے اور شمال مشرقی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوائیں حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش ہیں۔ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 9ویں نمبر پر ہے، اور فضائی آلودگی کا لیول 135 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 49 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں