ایران نے سکیورٹی وجوہات کے باعث فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی

09:34 AM, 15 Jan, 2026

تہران: ایران نے سکیورٹی وجوہات کے تحت عارضی طور پر اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح ایران نے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس کے تحت صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایڈوائزری تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لیے نافذ رہی، تاہم حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ موجودہ پیش رفت کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف زور دار اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کے حق میں ہیں۔

مزیدخبریں