ایران نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دی

10:31 AM, 15 Jan, 2026

تہران: ایران نے پانچ گھنٹے تک اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دی ہیں۔ ایران نے اس سے قبل ایڈوائزری جاری کی تھی، جس کے تحت صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حدود کی بندش امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب کی گئی تھی، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے تھے۔ اب ایرانی حکام نے تمام پروازوں کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں اور معمول کے فلائٹ آپریشن بحال ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں