ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے رات گئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا۔
ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔ حکام نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے اور دہشتگردوں کی ممکنہ باقی ٹیموں کی تلاش جاری ہے۔