پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، نمبر 126 سے 98 تک پہنچ گیا

12:16 PM, 15 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور رینک 126 سے بڑھ کر 98 تک پہنچ گیا ہے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ بڑی کامیابی اور مثبت پیش رفت ہے، اور پاکستان کے پاسپورٹ کی ساکھ میں واضح بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ پیش رفت جاری رہے گی اور پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر مزید آسان ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ کے مطابق یہ بہتری پاکستان کے سفارتی تعلقات اور ویزا سہولیات میں بہتری کا نتیجہ ہے، اور حکومت اس سلسلے میں اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں