کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا

06:29 PM, 15 Jan, 2026

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کھلاڑیوں کے شدید احتجاج اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) کے بائیکاٹ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے ڈائریکٹر نظم الاسلام کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نظم الاسلام کے کھلاڑیوں کے بارے میں دیے گئے غیر مناسب بیان کے بعد کیا گیا۔ ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ میں بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، اور بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نظم الاسلام نے یہ بھی کہا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کیے ہیں، اور خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں سے پیسے واپس نہیں مانگے۔

کھلاڑیوں نے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا اور BPL کے میچز کا بائیکاٹ کر دیا۔ بنگلہ دیش پلیئرز ایسوسی ایشن نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبات پورے ہونے تک کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی۔

بورڈ کی جانب سے نظم الاسلام کی برطرفی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کھلاڑی اپنا احتجاج ختم کر دیں گے اور بی پی ایل کے میچز معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں