پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

10:37 PM, 15 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی جائے گی۔

اسی طرح، ڈیزل کی قیمت بھی 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں