روس کا خطرناک ترین جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا عندیہ

روس کا خطرناک ترین جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا عندیہ

ماسکو :روس نے جوہری ہتھیاروں کی دنیا کے مہلک ترین جوہری ہتھیار کی تیاری کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق روس نے انسانی تاریخ کے تباہ کن اورخطرناک ترین جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا عندیہ دے دیاہے۔روس کے مطابق ایک جوہری میزائل برطانیہ جیسے دو بڑے ملکوں کو تباہ کر نے کا حامل ہوگا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ’تھرمو نیوکلیئر میزائل لانچ سسٹم‘ پر کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انکے مطابق یہ میزائل سسٹم ایک ریل گاڑی میں خفیہ طور پر رکھا جائے گا، جہاں سے بیک وقت 6جوہری میزائل داغے جا سکیں گے۔روسی حکام  کے مطابق اس اس جوہری میزائل سسٹم کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکتا ہے کہ ایک میزائل برطانیہ جیسے دو بڑے ممالک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔