فوجا سنگھ، دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر، 114 برس کی عمر میں چل بسے

05:01 PM, 15 Jul, 2025

ممبئی :بھارتی میراتھون رنر اور دنیا کے معمر ترین ایتھلیٹ، فوجا سنگھ، 114 برس کی عمر میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ پیر کی سہ پہر جالندھر کے نواحی علاقے بیاس میں پیش آیا، جہاں وہ سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ان کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔

فوجا سنگھ کو فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور اسی رات انتقال کر گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

فوجا سنگھ نے اپنی دوڑنے کی زندگی 89 سال کی عمر میں شروع کی اور 2000 میں لندن میراتھن میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
"انہوں نے 100 سال کی عمر میں اپنی آخری مکمل میراتھن 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی تھی۔ علاوہ ازیں، انہیں 2012 کے لندن اولمپکس میں مشعل برداری کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔"
"ٹرینڈ ٹورنیڈو" کے نام سے مشہور فوجا سنگھ نے دنیا بھر میں بزرگوں کے لیے حوصلے اور جذبے کی علامت بن کر اپنی شناخت بنائی۔

مزیدخبریں