حمیرا اصغر کی موت: مالی مشکلات، آخری لمحات میں مدد کی پکار، تحقیقات میں اہم پیشرفت

05:24 PM, 15 Jul, 2025

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی 7 اکتوبر 2024 کو ہونے والی پراسرار موت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ شدید مالی مسائل کا شکار تھیں اور اپنے آخری لمحات میں بھائی سمیت کئی افراد سے مدد مانگنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق، حمیرا نے واٹس ایپ پر "ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں" جیسے پیغامات بھیجے۔ ان کے موبائل فون کا استعمال موت کے دن شام 5 بجے تک ریکارڈ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مشکوک اشیاء برآمد ہوئیں جن میں خشک ٹب، پھٹے کپڑے اور سگریٹ کے فلٹر شامل ہیں۔ لاش کی حالت اور کمرے سے کسی دوا کا نہ ملنا بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔

اداکارہ کے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک تجزیہ جاری ہے جبکہ 75 سے زائد نمبرز سے ان کے مستقل رابطے کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ تفتیش کار واقعے کی حقیقت سامنے لانے کے لیے اہل خانہ اور قریبی افراد سے دوبارہ بیانات بھی ریکارڈ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں