لاہور میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

09:57 PM, 15 Jul, 2025

ْلاہور: لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی اور حبس کی شدت کو کم کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت اس وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ تک گرج چمک  بھی ہوگی اور  بارشیں جاری رہے گی۔

موسم کی تبدیلی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے

مزیدخبریں