فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان، سکیورٹی فورسز نے مزید 3 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا

11:43 AM, 15 Jul, 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن میں حالیہ آپریشنز کے دوران مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والےخارجیوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں