جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر گریم اسمتھ نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب پاکستانی خوشی سے بے قابو ہو جائیں گے ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے جس پر پاکستانی تو خوش ہیں ہی لیکن سابق افریقن کپتان گریم اسمتھ اس جیت پر بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر " پاکستان زندہ باد "کا نعرہ لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق افریقی کپتان پاکستان کے میچ جیتنے پر انتہائی خوش نظر آ ئے اور ٹوئٹر پر ''پاکستان زندہ باد'' کا نعرہ لگا دیا ۔
یاد رہے کہکارڈیف میں کھیلےگئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا ہے ۔ پاکستان تاریخ میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا ۔ انگلینڈ کو 88 وکٹوں سے مات دیکر فتح اپنے نام کی ۔ پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 1188 رنز کی شراکت داری فراہم کی۔فخر زمان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی جب کہ اظہر علی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کیریئر کی 11 ویں ففٹی بنائی.
اننگز کے 22 ویں اوور میں جب پاکستان کا اسکور 118 رنز پر پہنچا تو فخر زمان بٹلر کی گیند پر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہوگئے۔ انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے. اس کے بعد وکٹ پر اظہر علی کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا.33 ویں اوور میں اظہر علی بال کی بال پر 76 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد محمد حفیظ نے آ کر بابر اعظم کا ساتھ دیا ۔ بابر اعظم نے 38 اور محمد حفیظ نے31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
انگلینڈ کی جانب سے بال اور عادل راشد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو 344 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے جب کہ بیئراسٹو بھی 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔
جوئے روٹ نے تیسری وکٹ کیلیے کپتان مورگن کے ساتھ ملکر 48 رنز کی شراکت قائم کی تاہم حسن علی نے مورگن کو 33 رنز پر پویلین بھیج کر اس شراکت کا خاتمہ کیا جب کہ جوئے روٹ بھی 46 رنز ہی بناسکے۔ جوز بٹلر بھی مزاحمت بھی 4 رنز تک ہی محدود رہی اور فخر زمان نے جنید خان کی گیند پر معین علی کا شاندار کیچ لے کر 11 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔عادل راشد 7 رنز بنا کر احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔اسٹوکس 34 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔پلنکٹ نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن رومان رئیس نے اسےاظہر علی کے ہاتھوں پویلین کی جانب بھیج دیا۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ کو کپتان سرفراز احمد نے رن آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، جنید خان اور رومان رئیس نے 2، 22 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
قومی ٹیم کے گزشتہ میچ کے فاتح اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عامر کی کمر میں درد کی شکایت کے باعث لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں