روہت شرما ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ساتویں بھارتی بلے باز بن گئے

روہت شرما ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ساتویں بھارتی بلے باز بن گئے

برمنگھم:  بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے گوتم گھمبیر کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، اسطرح روہت شرما زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ساتویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے 157 میچز میں 11 شاندار سنچریوں کی مدد سے 5435 رنز بنا رکھے ہیں، شرما کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ دو ڈبل سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، سچن ٹنڈولکر 49 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، ویرات کوہلی 27 سنچریاں بنا کر دوسرے، گنگولی 22 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، سہواگ 15 سنچریوں کے ساتھ چوتھے، یووراج سنگھ 14 سنچریوں کے ساتھ پانچویں اور ڈریوڈ 12 سنچریوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں