نئی دہلی : بھارت کے کیدارناتھ علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر دیرادون سے کیدارناتھ جا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی سفر میں مشکلات کا سلسلہ جاری ہے، اور مسافر جہاز کے حالیہ حادثے کے بعد یہ واقعہ بھی وہاں کی فضائی سفری صورتحال کو مزید پیچیدہ کر گیا ہے۔
حکام نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔