اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک تاریخی اور اہم سفارتی مرحلے سے گزرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے امن عمل میں تحمل، بردباری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی میں مدد ملی۔
خواجہ آصف کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون نے ایک مشکل مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا، جو ریاستی سطح پر ہم آہنگی کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاکستان کو آج ایک منفرد اور اہم مقام حاصل ہوا ہے، اور یہ کامیابی قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔