اسحاق ڈار کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم، مذاکرات کو مسائل کے حل کا واحد راستہ قراردیا

12:25 PM, 15 Jun, 2026

اسلام آباد:پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سفارتکاری کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات اور مکالمہ ہی بین الاقوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہیں، اور حالیہ پیش رفت اسی اصول کی عکاس ہے۔

انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک اور اداروں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن حل اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں