محرم الحرام کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت، صفائی مہم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سراہا گیا

03:50 PM, 15 Jun, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عید قرباں کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر رہے اور عوام نے پہلی بار “صاف ستھرا پنجاب” کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام وزراء اور متعلقہ محکموں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیے، جس کی بدولت انتظامی امور بہتر انداز میں سرانجام دیے گئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام ادارے مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق جہاں اضافی نفری کی ضرورت ہو وہاں فوری طور پر تعیناتی یقینی بنائی جائے، جبکہ پولیس اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی اور بہتر رویے کے ساتھ پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزیدخبریں