اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانیہ کے وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان ہمیش فالکن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل کونسلر نکول رابرٹس اور فرسٹ سیکریٹری پولیٹیکل شارلٹ اوجیناکا بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے میں امن کی صورتحال اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاشی و سفارتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔