سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز

08:19 PM, 15 Jun, 2026

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 720 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر اضافے کے بعد 4327 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں