دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

04:59 PM, 15 Mar, 2017

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں ۔انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرفارمنس جیسی بھی ہو فٹنس کے بغیر کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا، ٹیم میں نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے، 32 کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا تھا، فٹنس 31 نے پاس کرلی.

 ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی یہ ہیں۔ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں، سابق کپتان اظہر علی اور یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کامران اکمل اور سہیل تنویر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ رمان رئیس کو 15رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا، محمد عامر مختصر اوورز کی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فاسٹ بولر، حسن علی، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

،عمراکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے.جبکہ ، اظہر علی اور یاسر شاہ کو  ٹیموں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں