خواتین کی سیاست میں شمولیت اہم ہے

کراچی: امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہاہےکہ سیاسی دھارے میں خواتین کی شمولیت کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

06:33 PM, 15 Mar, 2017

کراچی:کراچی میں امریکی قونصل خانےکی پرانی عمارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں قونصل جنرل گریس شیلٹن اور ڈپٹی اسپیکرشہلارضا نے مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی پندرہ رکن صوبائی اسمبلی بھی شریک تھیں۔

شرکا نے بتایاکہ خواتین نے کسی انداز میں سندھ میں سیاسی دھارے میں بہتری کے لیے اقدامات کئے جس سے جمہوری طرزحکومت،سیاسی استحکام اور خواتین کو مضبوط کیاگیا۔امریکی قونصل جنرل نے امریکا اور دنیا بھر میں خواتین کو سیاست میں حصہ لینے میں درپیش مشکلات کےحوالے سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں