بھارتی مسلمانوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں ، سیف علی خان بھی پریشان

ممبئی : بھارتی پالیمنٹ میں اپوزیشن کے واک آوٹ کے باوجود 'اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968' میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا،بل سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ تر مسلمان متاثر ہوں گے،بل کی منظوری سے بالی ووڈ کی نامور اداکار شرمیلا ٹیگور اور ان کے بیٹے سپر سٹار سیف علی خان بھی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں۔

11:25 PM, 15 Mar, 2017

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے متنازع بل کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بل سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ تر مسلمان متاثر ہوں گے۔ بھارت نے 1968 میں یہ قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت حکومت کو اختیارات دیے گئے تھے کہ وہ ان بھارتی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کرسکتی ہے جو جنگ کے دوران چین یا پاکستان چلے گئے تھے۔بھارت نے ان جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد کا نام دیا تھا۔ترمیمی بل میں دشمن کی تعریف کو مزید وسیع کردیا گیا ہے اور اس میں دشمن قرار دیے گئے شخص کے قانونی وارثوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ قانون کی منظوری کی صورت میں بھوپال کا نواب خاندان بھی متاثر ہوگا جس کے مطابق ان کی جائیداد بھی حکومتی تحویل میں جاسکتی ہے اور یوں بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کے بیٹے اور سپر سٹار سیف علی خان بھی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں کیوں کہ سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی کے خاندان کے بھی کچھ لوگ کئی دہائیوں قبل پاکستان منتقل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں