ایران میں حجاب پابندی کے خلاف احتجاج پر 35خواتین گرفتار

09:40 PM, 15 Mar, 2018

تہران: ایران میں سرکاری سطح پر خواتین پر نقاب مسلط کرنے کی پالیسی کے تحت نقاب اتارنے والی 35 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹر جنرل جعفر دولت آبادی نے کہا ہے کہ عدالت نے حجاب اتارنے والی ایک خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

دولت آبای کا کہنا تھا کہ ملزمہ جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی پر کھلے عام سکارف لہرا کر فساد پھیلانے کی وجہ سے مقدمہ بننا اور سزا ہوئی۔

مزیدخبریں