ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے

ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے
سورس: File photo

کراچی،جامعہ کراچی کے سابق صدرٹی وی میزبان اور ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کر گئے 

ڈاکٹر شکیل فاروقی  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد نجی اسپتال میں گزشتہ دس دنوں سے زیر علاج تھے۔

 ذرائع کے مطابق دوران علاج ان کو دو مرتبہ دل میں  تکلیف بھی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

ڈاکٹر شکیل فاروقی سابق صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ہونے کے علاوہ سابق صدر انجمن طلبا جامعہ کراچی بھی تھے۔ مرحوم کراچی یونیورسٹی کی آخری اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ہونے کے علاوہ شعبہ جینیٹکس کے استاد تھے۔

ڈاکٹر شکیل فاروقی کا شمار شہر قائد کی ایسی علمی شخصیت میں ہوتا تھا کہ جن کا ہر مکتبہ ہائے فکر میں ادب و احترام پایا جاتا تھا۔

ڈاکٹر شکیل فاروقی نے رکن سینڈیکیٹ اور مشیر برائے شیخ الجامعہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کی تھیں۔ انہوں ںے پاکستان ٹیلی ویژن میں اسلامی پروگرام کی طویل عرصے تک میزبانی بھی کی۔