اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کے پرامن انعقاد کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

12:23 PM, 15 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے پرامن انعقاد کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے مولانا عبدالغفور حیدری آئینی درخواست دائر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے بھی کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ۔
متحدہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت تحریک عدم اعتماد کے انعقاد کو روکنے کیلئے ہنگامہ آرائی سمیت مختلف منصوبے بنا رہی ہے تاکہ ارکان اسمبلی کو ان کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے روکا جائے۔ عدالت تحریک عدم اعتماد کے انعقاد کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق فیصلہ کرے۔ 

مزیدخبریں