اوول:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل پاکستانی اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے لیے ایک خوبصورت ویلکم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کا گرم جوشی سے استقبال کیا، جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے انعقاد پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ایسی تقاریب میں شرکت کر کے ہمیں خوشی ہوئی ہے، اور اس نوعیت کے ثقافتی تبادلے کرکٹ کو صرف ایک کھیل نہیں بلکہ محبت اور احترام کا ذریعہ بناتے ہیں۔