امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین رات کو تنہا باہر نکلنے سے خوفزدہ ، سروے

03:20 PM, 15 Mar, 2026

نیویارک : گیلپ کی ایک عالمی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر کے 44 ممالک میں تقریباً 45 فیصد خواتین رات کو تنہا باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اور خواتین میں غیر محفوظ ہونے کا احساس مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردوں میں یہ شرح 26 فیصد ہے، جبکہ خواتین میں 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اس فہرست میں منفرد ہے جہاں مرد اور خواتین دونوں میں خوف کی شرح تقریباً برابر رہی، یعنی 69 فیصد مرد اور 70 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر جانے پر خوف کا اظہار کیا۔

عالمی سطح پر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 7 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی ہے، اور 18 سے 24 سال کی نوجوان خواتین میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی تعداد بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں