تہران : ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جن پر کل 92 ہزار ٹن ایل پی جی لدی ہوئی ہے۔
اس سے پہلے ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ ترکی کو اجازت دینے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔