حنا آفریدی نے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کھل کر جواب دے دیا

02:50 PM, 15 Mar, 2026

لاہور : اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کھل کر جواب دیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر لوگوں کو ان کی جیولری پسند نہیں آئی تو یہ ان کا مسئلہ ہے، میرا نہیں۔ شادی کے بعد وہ رسومات میں اتنی مصروف تھیں کہ سوشل میڈیا نہیں دیکھا۔

ایک سوال کے جواب میں حنا آفریدی نے کہا کہ نکاح کے دوران شوہر سے جو مطالبات کیے، جیسے ماہانہ پانچ لاکھ روپے اور بزنس کلاس میں سفر، یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمرے کے پیچھے جو کچھ انہوں نے مانگا وہ سب لوگ نہیں جانتے، اگر جان جائیں تو سب لوگ اپنے کان پکڑ لیں گے۔

مزیدخبریں