کابل:افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) کے سربراہ احمد مسعود نے حزب وحدت اسلامی کے سابق رہنما عبدالعلی مزاری کی 31 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی خاطر افغانستان کے عوام کو قربان کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (TTP)، جیش العدل، انصار اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے طالبان نے افغانستان کو سیکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی (geopolitical) کھیلوں کے میدان میں بدل دیا ہے۔
افغان سرزمین پر پاکستانی فوج کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال طالبان کے لاپرواہ اقدامات اور دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کا نتیجہ ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ آج کے بحران اور تمام سابقہ بحرانات کی تشکیل کے پیچھے بنیادی عنصر طالبان ہیں۔ ٹی ٹی پی، جیش العدل، تاجکستان کی انصار اللہ اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے کر انہوں نے برسوں سے افغانستان کو سکیورٹی مسائل اور جیو پولیٹیکل رسہ کشی میں دھکیل دیا ہے۔ بلاشبہ، آج جو جنگی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ انہی غیر دانشمندانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔
طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں افغان عوام کو قربان کر دیا، احمد مسعود
12:17 PM, 15 Mar, 2026