اسلامو فوبیا ہر صورت قابل مذمت ہے ،مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنا درست نہیں، مریم نواز

01:39 PM, 15 Mar, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ اسلامو فوبیا ہر صورت قابل مذمت ہے اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنا درست نہیں۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ فلسطین اور کشمیر کے معصوم مسلمان بھی اس امتیازی سلوک اور ظلم و جبر کا شکار ہیں، حالانکہ اسلام ایک پُرامن دین ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور امن پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کے لیے اسلامی اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنا ضروری ہے اور ہر فرد کا انفرادی طرز عمل بھی اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ آپس کی نااتفاقی ختم کریں اور اتحاد کی علامت بنیں۔ ساتھ ہی مریم نواز نے کہا کہ ہمیں بردباری، برداشت اور تحمل کا عہد کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں