پاکستان میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں، شہباز شریف

03:38 PM, 15 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں غذائی صورتحال اور برآمدات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کیے بغیر، خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش کی برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے اور معیار کو اعلیٰ سطح پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پی این ایس سی کو ہدایت کی کہ بحری راستے کے ذریعے برادر خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی فراہمی کے تمام اقدامات کو فعال کرے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ، بشمول زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی، اور برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران و ٹریڈ افسران کو سرگرم رہنے کی ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں