چترال: پاک افغان سرحدی علاقے چترال میں پاک فوج نے 'آپریشن غضب للحق' کے دوران مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی اہم عسکری تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر واقع افغان طالبان کی 'بادانی پوسٹ' پر بھرپور حملہ کیا۔ اس آپریشن کے دوران پاک فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور جدید کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی درست نشانے بازی اور شدید گولہ باری کے نتیجے میں افغان طالبان کی بادانی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ آپریشن میں کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی اور جدید جنگی آلات سے انہیں ملیامیٹ کر دیا گیا۔
یہ کارروائی 'آپریشن غضب للحق' کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور اشتعال انگیزیوں کو روکنا ہے۔سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔
آپریشن 'غضب للحق' کے تحت پاک فوج کی بڑی کارروائی، پاک افغان سرحد پر اہم پوسٹ تباہ
04:36 PM, 15 Mar, 2026