کورونا وائرس ،دنیا بھر میں  اموات  3 لاکھ 3 ہزار سے  متجاوز،45لاکھ 25ہزار افرادمتاثر

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں  اموات  3 لاکھ 3 ہزار سے  متجاوز،45لاکھ 25ہزار افرادمتاثر


نیویارک ،میڈرڈ،لندن،میونخ ،تہران :عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔   متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ۔

غیرملکی  خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 86 ہزار 900 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 72 ہزارسے زائد ہو گئی  ۔

اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی  ۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی   جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی  ۔ 

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ، برطانیہ میں 33 ہزار 6سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔  جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی  ۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے ،   سات ہزار 928 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی  ۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی  اور ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 854 سے بڑھ گئی  ۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ  14 ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔  دنیا بھر میں  17 لاکھ 03 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔