بھارت میں کورونا کی دوسری لہر سنگین،   شتروگھن سنہا  مودی سرکار پر برس پڑے

 بھارت میں کورونا کی دوسری لہر سنگین،   شتروگھن سنہا  مودی سرکار پر برس پڑے

  
 ممبئی  (ویب ڈیسک) :  بھارت کے معروف  اداکار شتروگھن سنہا  کورونا کی دوسری لہر  میں ناکام حکمت عملی اپنانے  پر   مودی سرکار پر برس پڑے۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر تا حال بے قابو ہے  جس کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔  انڈیا میں اقتدار سنبھالے بیٹھی  جماعت بی جے پی  کے  ہی سابق مرکزی رہنما اور  بالی ووڈ کے لیجنٖڈری اداکار شترو گھن سنہا  نے  مودی سرکار  کی ہٹ دھرمی اور کارکردگی کا پول کھو ل دیا۔

بھارتی اداکار  شترو گھن سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  بھارت کے ہسپتالوں میں  طبی سہولیات کے فقدان کا سلسلہ جاری ہے اورہم اپنے عزیز اور پیارے کھو رہے ہیں، ابھی چند روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہل وہرا کی بہت کم عمر موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو  دہلا  دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔ لوگوں کو ہسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والے ہیں۔

  
 انڈین اداکار شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو بھی شیئر کی اور مزید لکھا ہے کہ ایک لمبے  انتظار کے بعد بالآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں ہسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر  پور انکشافات سب کے  سامنے لائے ہیں۔