وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

لاہور:  وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر  متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں وہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر نئے  اماراتی صدر محمد بن زید النہیان  سے تعزیت کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے تعزیت کے اظہار کیلئے ابوظہبی پہنچےہیں، جہاں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے یو اے ای قیادت سے اظہارِ افسوس کریں گے۔ اماراتی صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا تھا۔

واضح  رہے کہ  شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے بعد   ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر  بن گئے ہیں ، ان کا انتخاب نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں سپریم کونسل نے کیا۔

مصنف کے بارے میں