برطا نوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا

01:25 PM, 15 May, 2025

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہو گیا ہے، جس کے بعد وہ اب برطانیہ میں دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بننے اور کاروبار کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

برطانیہ کے محکمہ ٹیکس (HMRC) نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ حسن نواز کے خلاف دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو مکمل ہو گئی، اور ان پر اب کوئی قانونی پابندی باقی نہیں رہی۔ محکمہ ٹیکس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دیوالیہ پن کے دوران حسن نواز کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے، اس لیے ان کی بحالی قانونی طریقے سے مکمل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔یہ دیوالیہ پن تقریباً 10 ملین پاؤنڈ کے ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اختیار کیا گیا تھا۔ تاہم، حسن نواز کا مؤقف تھا کہ انہوں نے تمام واجب الادا ٹیکس وقت پر ادا کیے تھے، مگر ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزرنے کے بعد اضافی مطالبہ کیا، جس کی بنیاد پر انہیں دیوالیہ پن کی درخواست دینا پڑی۔

مزیدخبریں