"آپریشن بنیان مرصوص": پاکستان نے فتح میزائلوں سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کاری ضرب لگائی

03:21 PM, 15 May, 2025

اسلام آباد:پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص" کے تحت 10 مئی کو بھارت کے پٹھان کوٹ ایئر بیس کو ہدف بنا کر کامیاب میزائل حملہ کیا۔ اس کارروائی میں پاکستان کے جدید فتح 1 اور فتح 2 میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے، جنہوں نے دشمن کی اہم عسکری تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

مذکورہ حملے میں پٹھان کوٹ ایئر بیس اور دیگر عسکری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی حکمت عملی کے تحت ان حملوں کا مقصد بھارتی دفاعی اداروں کو منہ توڑ جواب دینا تھا۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کی جدید دفاعی صلاحیتوں کی کامیاب جھلک ہے، جس نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت میں کسی بھی سطح پر پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پاک فوج نے اس آپریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا ہے اور اس کی کامیابی پر جشن منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں