سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 6,700 روپے سستا

05:14 PM, 15 May, 2025

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,745 روپے کی کمی ہوئی ہے، اور اب نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 67 ڈالر سستا ہو کر 3,168 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مالیاتی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں