نیو نیوز کی 10ویں سالگرہ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی لاہور آفس آمد،سالگرہ کا کیک کاٹا اور ادارے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

07:15 PM, 15 May, 2025

لاہور:نیو نیوز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور ہیڈ آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے نیو نیوز کی ٹیم کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ادارے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن کو خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحافت میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے نیو نیوز کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور جمہوریت کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔ نیو نیوز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی صحافتی معیار کو برقرار رکھے گا۔ نیوز نیوز نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ، نیو نیوز نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ۔

مزیدخبریں