سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 500 روپے سستا

05:46 PM, 15 May, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے تک آگئی ہے۔

اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے مقرر ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔
 

مزیدخبریں