امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،انتقال اقتدار کیلئے تیار ہیں،اوباما

امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،انتقال اقتدار کیلئے تیار ہیں،اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، انتقال اقتدار کیلئے تیار ہیں،گزشتہ روز واشنگٹن میں وائٹ ہاوس میں صدارتی الیکشن کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما نے کہا کہ امریکا پہلے کی نسبت آج زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں اور انتقال اقتدار پر امن طریقے سے ہو گا۔نئی انتظامیہ کو اقتدار کی حوالگی کے لیے تیار ہیں۔صدر اوباما نے کہا کہ مستحکم یورپ امریکا کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔اتحادی ممالک سے کہوں گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کیلئے پرعزم ہیں اور نیٹو معاہدوں کے پابند رہیں گے۔
صدر اوباما کا مزید کہنا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت مفید رہی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کیلئے دانشمندانہ فیصلے کریں گے۔