شہباز شریف نے جاتی عمرہ کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دے دیا

شہباز شریف نے جاتی عمرہ کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دے دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء میں رہائشگاہ کے تمام اخراجات پورا کرنے اور فل پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دے دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پہلے ماڈل ٹاؤن میں 180 ایچ کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دیا تھا لیکن لاہور کی ضمنی الیکشن میں این اے 120 پر جب تحریک انصاف نے اعتراض کیا کہ وہاں سے الیکشن کمپین کی جاتی ہے تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا درجہ دے دیا تھا۔ 

اب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء میں رہائشگاہ کے تمام اخراجات سرکار کے کھاتے میں ڈالنے کے لئے اسے وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دے دیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اب نااہلی کے باوجود بھی نواز شریف کو جاتی امراء میں رہائشگاہ پر وزیر اعظم ہاؤس کا پروٹوکول ملے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں