سنیل گواسکر کو آئوٹ کرنا زندگی کی سب سے بڑی وکٹ تھی : وسیم اکرم

سنیل گواسکر کو آئوٹ کرنا زندگی کی سب سے بڑی وکٹ تھی : وسیم اکرم


لاہور:قومی ٹیم کے سابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کو آئوٹ کرنا زندگی کی سب سے قیمتی وکٹ تھی۔

سٹار کرکٹر سلطان وسیم اکرم نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہمارے کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑی ہر وقت سنیل گواسکر کی بات کرتے تھے کیوں کہ ان کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی تھی،سنیل گواسکر اپنے وقت کے بہترین اوپنر تھے اور ہیلمٹ کے بغیرکھیلا کرتے تھے، میں نے زندگی میں کئی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تاہم ان سب میں سنیل گواسکر کی وقت لینا زیادہ اہمیت کا حامل تھا۔

 انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا۔