سرفراز احمد اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے، جاوید میانداد

سرفراز احمد اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے، جاوید میانداد
کیپشن: image by facebook

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کپتان سمیت جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا ، وہ ٹیم سے باہر ہوگا، سرفراز احمد اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید میانداد نے کہا کہ ملاقات میں کسی عہدے کی پیش کش سے متعلق بات نہیں ہوئی، عہدے کی لالچ نہیں، احسان مانی سے بہت بار مل چکا ہوں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ اتنا بڑا کراچی ہے، ریجن و زونز سے پوچھیں کتنے پلیئر نکالے، کراچی کرکٹ کو کہاں لے کر گئے، کتنے کھلاڑی سامنے لائے، ریجن اور زونز سے حساب لیں ان کو پیسہ ملتا ہے، کراچی کے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کیوں آگے نہیں لایا جارہا ہے، ٹیم میں کراچی کے بہت لڑکے تھے، سب اپنی پرائیوٹ نرسریاں چلا رہے ہیں۔