پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے باعث پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 
شیڈول کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچنا ہے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلے جانے کے آپشن پر غور ہورہا ہے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن پلان بی کا آپشن زیر غور ضرور ہے البتہ اس معاملے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے حکومتی ایڈوائس بھی لی جائے گی اور حکومتی اتھارٹیز کی منظوری کے بعد ہی شیڈول کی تبدیلی میں اعلان ہو گا اور اس ضمن میں جمعرات یا جمعہ تک حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں