سری نگر :سری نگر کے نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے کم از کم 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 27 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے کے باعث ہوا، جس نے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ کئی گاڑیاں جل گئیں جبکہ عمارت کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا۔ انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔