بانی پی ٹی آئی کی تیسری شادی نے طرزِ حکمرانی پر سوالات کھڑے کر دیے،دی اکانومسٹ کی خصوصی رپورٹ

11:17 AM, 15 Nov, 2025

اسلام آباد :سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی تیسری شادی ایک بار پھر سیاسی و عوامی بحث کا موضوع بن گئی ہے، جہاں اس کے اثرات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ طرزِ حکمرانی تک پہنچنے کے دعوئوں کا سبب بن رہے ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مبینہ روحانی اثر و رسوخ پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی روحانی مشاورت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر نمایاں اثر ڈالا، جس کے باعث وہ اپنے وعدہ کردہ اصلاحات نافذ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ پارٹی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری تقرریوں اور روزمرہ فیصلوں پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں فیصلہ سازی میں "روحانی رہنمائی" کے عمل کی شکایات بڑھتی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور عملے نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی، پروازوں کے اوقات اور حتیٰ کہ جہاز کے اڑان بھرنے جیسے فیصلے بھی بیشتر اوقات بشریٰ بی بی کی اجازت سے مشروط ہوتے تھے۔

مزیدخبریں